چاغی، تفتان سرحدی علاقہ میں بجلی کی مین لائن میں فنی خرابی ، تین دن سے بجلی غائب

بدھ 6 جون 2018 21:17

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) چاغی تفتان سرحدی علاقہ میں بجلی کی مین لائن میں فنی خرابی کی سبب تین دن سے بجلی غائب ،بجلی صارفین سخت پریشان ہوگئے ،واپڈا اہلکاروں سے بجلی کی سپلائی بحال کرنے میں دشواری پیداہورہی تھی ،بجلی اسٹاف پاک ایران سرحدی علاقہ تفتان میں پہنچ گئے اور تفتان بجلی کو بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہوگئے ۔

انہوں نے کہا انشااللہ ہماری کوشش ہے آج بجلی کو بحال کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے دراثنا انجمن تاجران کے صدر میر امان اللہ محمد حسنی ڈسٹرکٹ ممبر حاجی اللہ نظر محمد حسنی و دیگر نے کہا کہ سرحدی شہر تفتان میں گزشتہ تین دنوں سے بجلی کی سپلائی بند ہے غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں کوئی کسی کو کچھ بتانے سے قاصر ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت تفتان میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے زندگی کے تمام سرگرمیاں مفلوج ہوگئے ہیں اور علاقہ مکین سخت تکلیف میں مبتلا ہے کیونکہ یہاں ہر کام بجلی سے وابسطہ ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس بابرکت مہینے میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پورے شہر میں پانی نا پید ہوچکا ہے اور لوگ بوند بوند پانی کو ترسنے لگے ہیں پورے شہر میں جتنے بھی ٹیوب ویل ہیں وہ تمام بجلی سے منسلک ہیں انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے لیے لوگوں کے کپڑے درزیوں کے تمام کام رہ گئے سرکاری اداروں میں تمام سرکاری امور گزشتہ تین دنوں سے بھی نہیں ہورہے ہیں اس لیے واپڈا چیئرمین اور ڈپٹی کمشنر چاغی سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ اس عوامی مسلے کو جلد از جلد حل کریں تاکہ عوام میں پائی جانے والی احساس محرومی کا خاتمہ ہوسکی.