کوئٹہ ، 132 کے وی روجھان جمالی گرڈسٹیشن کی تکمیل کاکام مکمل کرکے بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی، ذرائع

بدھ 6 جون 2018 21:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) 132 کے وی روجھان جمالی گرڈسٹیشن کی تکمیل کاکام مکمل کرکے بجلی کی فراہمی باقاعدہ طورپر شروع کردی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے جعفر آباد، نصیر آباد اورجھل مگسی کے اضلاع میں موجود 66 کے وی گرڈسٹیشنوں کے موجودہ نظام کو اپ گریڈکرکے 132 کے وی میں تبدیل کر رہی ہے جن میں ڈیرہ مرادجمالی ، روجھان جمالی ، اوستہ محمد اورجھل مگسی شامل ہیں۔

اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں گزشتہ ہفتے 66 کے وی ڈیرہ مرادجمالی کو132Kv میں اپ گریڈکردیاگیا جبکہ گزشتہ شب 66 کے وی روجھان جمالی کو 132 کے وی نظام میں اپ گریڈ کرکے اس سے بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ ان منصوبوںکی نگرانی چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئرعطاء اللہ بھٹہ خود کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈیرہ مرادجمالی سے روجھان جمالی گرڈسٹیشن تک 27کلومیٹرطویل ٹرانسمیشن لائن پرمشتمل ہے ،جسے مکمل طورپرآپریشنل کرکے اس سے بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔

کیسکونے یہ منصوبہ ایشائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے مکمل کرلیا ہے جس پرتقریباً 510ملین روپے لاگت آئی ہے۔یہ منصوبہ کیسکوکے شعبہ گرڈسسٹم کنسٹرکشن (جی ایس سی) کے انجینئرزاور فنی عملہ پرمشتمل ٹیم نے مختصر عرصہ میں پایہ تکمیل تک پہنچایاہے ۔ صارفین کی مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے کیسکونے یہ منصوبہ مقررہ مدت سے قبل ہی مکمل کرلیاہے اور آپریشنل ہونے کے بعد132 کے وی روجھان جمالی گرڈ سٹیشن سے منسلک تمام 11 کے وی فیڈروں کے صارفین کومستحکم وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم ہونے ساتھ ساتھ خاطرخواہ ریلیف ملے گا جوکہ ان کا ایک دیرینہ مطالبہ بھی تھا۔

واضح رہے کہ اِس سے قبل روجھان جمالی کے علاقوںکو66 کے وی گرڈسے بجلی فراہم کی جارہی تھی جوکہ اوورلوڈہونے کی وجہ سے صارفین کووولٹیج کی کمی بیشی اور بجلی کی مسلسل فراہمی میں مشکلات درپیش رہتی تھیں ۔132 کے وی روجھان جمالی گرڈسٹیشن کی تکمیل سے بلاشبہ یہاں کے عوام کاایک دیرینہ مطالبہ پوراہونے کے ساتھ ساتھ اس گرڈسٹیشن سے منسلک تمام فیڈرو ں کے صارفین کومستحکم وولٹیج کے ساتھ بجلی کی مسلسل فراہمی کویقینی بنانے میں بھی مددمل سکے گا۔علاوہ ازیں 66 کے وی گرڈسٹیشن اوستہ محمداورجھل مگسی کو بھی 132 کے وی میں اپ گریڈ کرنے کاکام جاری ہے جسے جلد مکمل کرلیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :