پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی چار اضلاع میں کارروائی، 38عطائیوں کے اڈے سیل کر دیئے

بدھ 6 جون 2018 21:29

لاہور۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ روزچار اضلاع میں کارروائی کرتے ہوئے 38عطائیوں کے اڈے سیل کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے لاہور ،فیصل آباد،ساہیوال اور اوکاڑہ کے اضلاع میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی۔کمیشن کی ٹیموں نے ان ضلعوں کے مختلف علاقوں میں139علاج گاہوںپرچھاپے مارے اوران میں سے 38پر عطائی کام کرتے ہوئے پائے گئے جن کے اڈوں کو سربمہر کردیاگیا۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ 14اڈے فیصل آبادمیں بند کیے گئے جبکہ لاہور میں 10،ساہیوال میں آٹھ اور اوکاڑہ میںچھ عطائیوں کے کاروبار بند کردیے گئے ہیں۔ ریکارڈ کے مطابق کمیشن کی ٹیموںنے جن139مراکزکا دورہ کیاان میں سی48عطائیوں نے عطائیت ترک کر کے دوسرے کاروبار شروع کر دیے ہیں۔لاہور میں سیل کیے گئے اڈوں میںخالصہ یونانی دواخانہ،پہلوان ہڈی جوڑ،توصیف ہومیو کلینک،بابر کلینک،رحمان کلینک،رفیق ڈینٹل کلینک،پاک ڈینٹل کلینک،عبدالغنی ڈینٹل کلینک، عباس ڈینٹل کلینک اور کیئر ٹیک لیب شامل ہیں۔