گو رنر پنجا ب کی کرنل (ر)اکرام اللہ خاں کی نماز جنازہ میں شرکت

بدھ 6 جون 2018 21:29

گو رنر پنجا ب کی کرنل (ر)اکرام اللہ خاں کی نماز جنازہ میں شرکت
لاہور۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) گو رنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوا نہ نے معروف کالم نگار ، ادیب ،دانشور اور تجزیہ نگارکرنل (ر)اکرام اللہ خاں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔نماز جنازہ میں معروف سیاسی، سماجی و صحافتی شخصیات کے علاوہ ریٹائرڈ سول و فوجی افسران کی کثیر تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر پنجاب نے کرنل(ر) اکرام اللہ خاںکے بیٹے سے ان کے والد کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔

دریں اثناہء گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے دنیا نیوز کے سینئر صحافی حسن رضا کے نانا شیخ مفتی محمد یوسف رضا کی وفات پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر پنجاب نے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔