پنجا ب فوڈاتھارٹی کی لاہور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی، پانچ فوڈ پوائنٹس کوایک لاکھ سے زائد کے جرمانے

بدھ جون 21:29

لاہور۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے شہر لاہور میں مختلف مقامات پرکاروائیاں کرتے ہوئے قوانین کی خلاف ورزی پر معروف واٹر فلٹریشن پلانٹ اور زائدلمعیاد اشیاء کی موجودگی پرڈیری فارم کو سربمہر کر دیا جبکہ غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر 5فوڈ پوائنٹس کو71,000کے جرمانے عائد کئے گئے۔علاوہ ازیں رمضان بازاروںسے 120کلو گلے سڑے پھل سبزیاں ،50لیٹر غیر معیاری مشروبات اور بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹس جاری کیے ۔

تفصیلات کے مطا بق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے مجید پارک شاہدرہ میں واقع اے ایم انٹرپرائزز واٹر فلٹریشن پلانٹ کوپی ایف اے کا لوگو استعمال کرنے ،آر او پلانٹ کی عدم موجودگی ، زنگ آلودہ مشینری کا استعمال ،صفائی کے ناقص انتظامات ، ہدایات پر عمل نہ کرنے ،،ریکارڈ اور ملازمین کے سرٹیفکیٹس کی عدم دستیابی پرپلانٹ کو سربمہر کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ نیو خان بس ٹرمینل بند روڈ پر واقع کوثر ڈیری فارم کو صفائی کے ناقص انتظامات ، زائدلمعیاد فنگس لگے مکھن ،کریم اور کھویا کی موجودگی،دودھ میں حشرات کی بہتات،زنگ آلودہ برتنوں اور کیمیکل ڈرمز میں ڈیری آئٹمز کوسٹور کرنے ،سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے اور ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی پر سیل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :