جی سی یوکے اینڈومنٹ فنڈ کو 10 لاکھ روپے کا عطیہ

بدھ 6 جون 2018 21:29

لاہور۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) نامور کاروباری شخصیت میاں اسد بشیرنے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کو مستحق طلباء کی فیس کے لیے 10 لاکھ روپے کی رقم عطیہ کر دی،رقم سے میاں اسد بشیر کے نام سے گولڈن سکالر شپ کا اجراء کیا جا ئے گاجو ہر سال مستحق طلباء کو میرٹ پرملے گا،میاں اسد بشیر نے عطیہ کی رقم کا چیک وائس چا نسلر پروفیسر ڈا کٹر حسن امیر شاہ کے حوالے کیا جبکہ اس مو قع پر اینڈو منٹ فنڈ کے سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر خا لد منظور بٹ بھی مو جو د تھے، میاں اسد بشیر کی جانب سے جی سی یو اینڈومنٹ فنڈ کو چوتھا 10لاکھ روپے کا عطیہ ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میاں اسد بشیر کا کہنا تھا کہ میں اولڈ راوئین تو نہیں لیکن مجھے جی سی یو اور اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ پر اعتماد ہے کہ یہ مستحق طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے بہترین کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :