Live Updates

معروف قانون دان بیرسٹر ظفر اللہ خان نے ریحام خان کی کتاب پر تبصرہ کرنے والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

کتاب کے معاملے پر ریحام کی پوزیشن مستحکم ہے‘ کتاب چھپنے سے پہلے تبصرے ہتک عزت کے زمرے میں آتے ہیں،بیرسٹر ظفر اللہ خان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 6 جون 2018 19:11

معروف قانون دان بیرسٹر ظفر اللہ خان نے ریحام خان کی کتاب پر تبصرہ کرنے ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-06 جون 2018ء) :معروف قانون دان بیرسٹر ظفر اللہ خان نے ریحام خان کی کتاب پر تبصرہ کرنے والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔بیرسٹر ظفر اللہ خان کا کہنا تھا کہ کتاب کے معاملے پر ریحام کی پوزیشن مستحکم ہے‘ کتاب چھپنے سے پہلے تبصرے ہتک عزت کے زمرے میں آتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب اب تک کافی متنازعہ ہو چکی ہے ۔

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے الیکشن سے پہلے اپنی کتاب منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کتاب میں نہ صرف ریحام خان کی زندگی کے نشیب و فراز شامل ہیں بلکہ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کتاب میں وہ بہت سے انکشافات بھی کریں گی۔ کتاب انگریزی میں ہوگی جس کا اردو ترجمہ بھی شائع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تاہم ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آنے سے پہلے ہی تنازع کا شکار ہو چکی ہے۔

اس کتاب سے منسوب سب سے بڑا تنازعہ یہ ہے کہ یہ کتاب سیاسی انتقام کی غرض سے لکھی گئی ہے اور اس کتاب کو مسلم لیگ ن کی ایما پر لکھا گیا ہے۔اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی جانب سے دئیے گئے بیانات کو بھی بنیاد بنایا گیا ہے جس میں انہوں نے بڑے وثوق سے کتاب کے اجرا کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔تاہم گزشتہ روز مسلم لیگ ن نے ریحام خان کی کتاب سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کتاب پر ہونے والے تبصروں کو لے کر مسلم لیگ ن کے رہنما اور معروف قانون دان بیرسٹر ظفر اللہ خان ،ریحام خان کی حمایت میں آ گے آگئے۔اس موقع پر بیرسٹر ظفر اللہ خان کا کہنا تھا کہ کتاب ابھی چھپی نہیں اس وقت ریحام خان کی پوزیشن مستحکم ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کتاب چھپنے سے پہلے حمزہ علی عباسی اور دیگر لوگوں کے تبصرے ہتک عزت کے زمرے میں آتے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی بیرسٹر ظفر اللہ خان ہتک عزت کا مقدمہ لڑنے کے لیے تحریک انصاف کو اپنی خدمات کی پیشکش کر چکے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات