وکلاء کی ممبر شپ کے لئے ای لائبریری کی طرف سے کیمپ کا انعقاد

بدھ 6 جون 2018 21:29

اوکاڑہ۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) ڈسٹرکٹ کو رٹس اوکاڑہ میں وکلاء کی ممبر شپ کے لئے ای لائبریری کی طرف سے اوکاڑہ بار میں کیمپ لگایا گیا جس میں وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ای لائبریری کی ممبر شپ حاصل کی ۔

(جاری ہے)

بعد ازان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد پرویز اسماعیل جوئیہ،صدر بار رائو عباس اور چوہدری محمد شکیل احمد جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ نے ای لائبریری کا دورہ کیا اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف اور انکی پوری ٹیم کو کامیاب پراجیکٹ کی مبارک دی ۔

انچارج ای لائبریری ابراہیم وڑائچ نے معزز مہمانوں اور وکلاء کمیونٹی کے بھر پور تعاون کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ای لائبریری میں تجوید القران کی کلاس روزانہ کی بنیاد پر ہو رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :