ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی کا سرکل آفس دیپالپور کا دورہ

بدھ 6 جون 2018 21:30

اوکاڑہ۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہاہے کہ فرض شناسی ایک ایسا عنصر ہے جو آپ کو تمام آفیسر زاور ملازمین میں ممتا ز بنا دیتا ہے ،یہ بات انہوںنے تحصیل دیپالپور کے سرکل آفس کے ملاحظہ کے دوران کی، ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے آفس کے ریکارڈ اور صفائی پر اطمینان کا اظہار کیا،اس موقع پر اے ایس پی نوشیروان نے تحصیل بھر کی کارکردگی کے بارے بریفنگ دی جس پرڈی پی او نے کہا کہ مجھے پورا احساس ہے کہ تحصیل دیپالپور میں بالعمو م تمام سرکاری افسران بالخصوص پولیس افسران کے لئے اپنے فرائض کی سرانجام دہی میں کافی مشکلا ت درپیش ہوتی ہیں لیکن جس طریقہ سے عوام اور جرائم پیشہ کوالگ الگ کیا گیا ہے اور جرائم پیشہ افرادکے خلاف گھیر ا تنگ کیا گیاہے ،وہ یقینی طور پر اس سرکل میں تعینات ایس ایچ او ز اور ان کے راہنما ئی کے لئے اے ایس پی نوشیروان علی کی کارکردگی کو منہ بولتا ثبوت ہے ،انہوںنے ایس ایچ اوس قلب سجاد کے کارکردگی کوخصوصی طور پرسراہا ۔

متعلقہ عنوان :