ساہیوال میں یوم حضرت علیؓ عقیدت واحترام سے منایا گیا

بدھ 6 جون 2018 21:30

ساہیوال۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) ساہیوال میں یوم حضرت علیؓ عقیدت واحترام سے منایاگیا۔ مرکزی امام بار گاہ ‘قصر بتول کے ارد گرد تمام راستے بلاک کرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ قصر بتول کے باہر دوپہر کے وقت مجلس شروع ہوئی جو سہ پہر کے قریب ختم ہوئی، اس کے بعد ایک بڑا جلوس نکالاگیا جس میں سینکڑوں عزاداروں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

جلو س کے روٹس پر ضلعی پولیس نے ملحقہ راستوں کو سیل کرکے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے۔جلو س کے شرکاء کو میٹل ڈی ٹیکٹر سے چیک کرنے کے بعد واک تھرو گیٹ سے گزارنے کے بعد جلوس میں شامل ہونے دیا۔ جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا مائی شاہ اپنی منزل مقصود کی طر ف روانہ تھا۔ جلوس سے قبل روٹس کی سکیننگ کی گئی اور سراغ رساں کتوں کے ذریعے چیکنگ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :