کار سوار ملزمان نے لفٹ دیکر 7لاکھ 26ہزارروپے نقدی ‘طلائی زیورات اور موبائل فون چھین لئے

بدھ جون 21:30

ساہیوال۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) کار سوار ملزمان نے لفٹ دیکر 7لاکھ26ہزارروپے نقدی ‘طلائی زیورات اور موبائل فون چھین لئے‘تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی واردات عارف والا بائی پاس کے قریب ہوئی جہاں منڈی یزمان کا رہائشی محمد شعیب اپنی والدہ کی طبعیت خراب ہونے پر چیچہ وطنی شہر میں کھڑا تھا کہ اس دوران 2نامعلوم کار سوا رملزمان کا ر پر آئے اور انہیں لفٹ دینے کے بہانے اپنے ساتھ بٹھالیا جب وہ عارفوالہ بائی پاس پہنچے تو ملزمان کے دیگر دو ساتھی بھی آکر کار میں بیٹھ گئے۔

(جاری ہے)

نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر ان سے کار کے اند رہی نقدی ‘موبائل فون اور طلائی زیورات چھین لئے اور کار سے اتار کر فرارہو گئے۔ چوری کی واردات بھنڈاری چوک میںہو ئی جہاں نامعلوم ملزمان نے کامران محبوب کی موٹرسائیکل مالیتی1لاکھ7ہزارروپے نجی ہسپتال کے سامنے سے چراکرلے گئے۔۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :