دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق ،ایک شدید زخمی

بدھ 6 جون 2018 21:30

ڈسکہ۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا، تفصیلات کے مطا بق مین جی ٹی روڈ موترہ سٹاپ کے قریب تیز رفتار کار نے سڑک کراس کرتے آلو مہار کے رہائشی ایوب اور اسحاق کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں ایوب موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ، اسحاق شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے سول ہسپتال پہنچا دیا گیا، دوسرے حادثہ میں فیصل آباد گوجرہ کا رہائشی ملک ہدایت جوکہ گزشتہ روز ٹرک پر سامان لیکر سیالکوٹ کی طرف جارہاتھا کہ موضع موترہ کے قریب سامنے سے آنیوالے ٹرک نے ٹکرماردی جس کے نتیجہ میںوہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، ریسکیو1122کے عملہ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ملک ہدایت کی نعش تھانہ موترہ پولیس کے حوالے کردی ، پولیس مصروف تفتیش ہے ۔