فلا حی کام کر نا انسانیت کی خدمت ہے ،ڈپٹی کمشنر

بدھ 6 جون 2018 21:30

بوریوالہ۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ فلا حی کام کر نا انسانیت کی خدمت ہے جو لوگ ان میں حصہ لیتے ہیں، انہوں نے ان خیا لات کا اظہار تحصیل ہیڈ کو ارٹر ہسپتال بوریوالا میں مخیر حضرات کی طرف سے 35لاکھ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے سر د خانہ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، سرد خانہ میں 6میتو ں کو محفوظ کر نے کی گنجائش ہے ،اس سر د خانہ کی تعمیر میں مخیر حضرات شیخ شہزاد مبین ، رانا طاہر کریم ،کرنل راؤ عابد اور پرویز بھٹی نے حصہ لیا ،سر دخانہ کے افتتاح کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا راؤ تسلیم اختر ، صدرانجمن تا جر ان جمیل بھٹی، میڈیکل سپرنٹنڈ نٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال بوریو الا ڈاکٹر امجد شکیل ، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر عمران بھٹی، مخیر حضرات شیخ شہزاد مبین ، رانا طاہر کر یم، کر نل راؤ عابداور پر ویز بھٹی اور دیگر معززین شہر مو جو د تھے۔

متعلقہ عنوان :