رجسٹری برانچ میں کرپشن شکایات موصول ہونے پر سخت ایکشن لیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر

بدھ 6 جون 2018 21:30

ملتان۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر ملتان زاہد سہیل نے کہا ہے کہ رجسٹری برانچ میں کرپشن شکایات موصول ہونے پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ افسران و اہلکاران عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ سائلین کی سہولت کے لئے کائونٹرز کی تعداد دگنی کی جائے۔ فرد ملکیت اور رجسٹری کے اجراء کا عمل مزید سہل بنایا جائے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز لینڈ رجسٹریشن برانچ کے اچانک دور ے کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر سب رجسٹرار سٹی حافظ سلمان اور سب رجسٹرار کینٹ دلاور خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل نے کہا کہ رجسٹریشن برانچ میں تمام عمل کو شفاف بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس برانچ میں شکایات موصول ہوئیں تو وہ ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔

(جاری ہے)

افسران اور اہلکاران عوامی خدمت کو ترجیح دیں ۔ سائلین کے لئے آسانیاں پیدا کریں،رجسٹری برانچ میں انتظار گاہ اور ٹھنڈے پانی کا انتظام بہتر کیا جائے۔

ریکارڈ روم میں جدید فائر الارمنگ سسٹم اور نئے ریک کی تنصیب فوری ممکن بنائی جائے جبکہ رجسٹری اہلکاروں کی مانیٹرنگ کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردئیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رجسٹری برانچ ضلعی انتظامیہ کا اہم شعبہ ہے جہاں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :