انسانی زندگیوں کے تحفظ کے لئے بلڈ ڈونرز کی حوصلہ افزائی ضروری ہے ،زاہد سہیل

بدھ 6 جون 2018 21:30

ملتان۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر ملتان زاہد سہیل نے گزشتہ روز انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز اور ریجنل بلڈ سنٹر کا دورہ کیا، مختلف شعبہ جات اور بلڈ لیبارٹری بھی گئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ملتان زاہد سہیل نے کہا کہ ریجنل بلڈ سنٹر جنوبی ایشیاء کا بہترین بلڈ کولیکشن سنٹر ہے جہاں بلڈ ٹیسٹنگ اور سیمپلنگ کی جدید ترین مشینری فعال ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی زندگیوں کے تحفظ کے لئے بلڈ ڈونرز کی حوصلہ افزائی ضروری ہے جبکہ بلڈ ڈونیٹ کرنے کے لئے آگہی کیمپس بھی لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلڈ سنٹر میں رجسٹریشن کے بعد آن لائن سسٹم کے تحت بلڈ سپلائی کیا جاتا ہے، اس تمام پراسیس کو انتہائی شفاف بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ملتان نے کہا کہ اس انسٹی ٹیوٹ میں عنقریب کڈنی ٹرانسپلانٹ شروع کردیا جائے گا۔

بعدازاں انہوں نے کڈنی سنٹر کے آپریشن تھیٹر اور آئوٹ ڈور کا بھی دورہ کیا اور انہوں نے مزید کہا کہ جدید کڈنی انسٹی ٹیوٹ میں تمام تر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ جدید مشینری آچکی ہے جبکہ کڈنی ٹرانسپلانٹ شروع ہونے سے مریضوں کو جدید طریقہ علاج میسر ہوگا اور انہیں کہیں اور جانے کی ضرورت بھی پیش نہیں آئے گی۔

متعلقہ عنوان :