کالا باغ ڈیم پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے،فریال چودھری

بدھ 6 جون 2018 21:38

ملتان۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) ملک میں آبی بحران سنگین صورتحال حال اختیار کر چکا ہے۔ نگران وزیر اعظم اور دیگر فریقین مل بیٹھ کر اس قومی مسئلے کو اولین ترجیح دیں۔ ملک میں پانی کے قحط سے خوراک کا قحط پیدا ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ ملتان فریال چودھری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال 34 ملین کیوسک پانی سمندر کی نظر ہو رہا ہے اس پانی کے ضیاع کو روک کر اسے ڈیم میں جمع کر لیا جائے تو آبی بحران میں خاطر خواہ کمی واقع ہو سکتی ہے۔

کالا باغ ڈیم پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ اسکی فزیبلٹی رپورٹ پر ایک ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں اس منصوبے کو سیاست کی نذر کرنے کی بجائے ملکی مفاد کو ترجیح دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) دوبارہ اقتدار میں آکر کالا باغ ڈیم بنائے گی۔