ملتان ایئرپورٹ سے دوبئی چاندی لے کرجانے والے ملزم کا تین روزہ ریمانڈ

بدھ 6 جون 2018 21:38

ملتان۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) ملتان ایئرپورٹ سے 14کلوچاندی دوبئی لے کرجانے کی کوشش میں گرفتار ملزم رحیم علی کو آج سپیشل جج کسٹم لاہور نے کسٹم ملتان کی درخواست پر اس کاتین روزہ ریمانڈ دیدیا۔

(جاری ہے)

کسٹم حکام ملتان ملزم رحیم علی سے تفتیش مکمل کرکے اسے 9جون کو دوبارہ عدالت میں پیش کرے گی۔ملزم رحیم علی سے 4جون کوملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 14کلوچاندی سمگلنگ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیاگیاتھا۔شیر شاہ ملتان کے رہائشی رحیم علی کے قبضے سے غیرملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :