Live Updates

شاہ محمودقریشی نے تین حلقوں کے لیے الیکشن فارم ریٹرننگ آفس میں جمع کرادیئے

بدھ 6 جون 2018 21:38

ملتان۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمودقریشی نے ملتان کے ایک قومی اوردوصوبائی حلقوں کیلئے الیکشن فارم آج ریٹرننگ آفس میں جمع کرادیئے۔تفصیلات کے مطابق کاغذات نامزدگی کے حصول اورجمع کروانے کا سلسلہ ضلع کچہری میں بدھ کے روزبھی جاری رہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شاہ محمودقریشی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے این اے 156اور پی پی 216، پی پی 217سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تاہم پارٹی قیادت ٹکٹوںکے حوالے سے جوبھی فیصلہ کرے گی وہ اسے من عن قبول کریں گے۔وائس چیئرمین تحریک انصاف نے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کیلئے ریٹرننگ افسران کو 11جون کی تاریخ دینے کی استدعا کی ہے۔دریں اثناء پی پی 215کے لئے قربان فاطمہ نے فارم لینے کے بعد کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات