قومی اسمبلی کی نشست کے لئے ہراج خاندان سے دو بھائی آمنے سامنے آگئے

بدھ 6 جون 2018 21:38

خانیوال۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) قومی اسمبلی کے لئے ہراج خاندان سے دو بھائی آمنے سامنے جبکہ صوبائی اسمبلی کے لئے ایک بھائی میدان میں آیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تک حاصل کئے گئے کاغذات نامزدگی میں ہراج خاندان سے سابق وفاقی وزیر سردار حامدیارہراج اور سابق ضلع ناظم سردار احمد یارہراج قومی اسمبلی کے حلقہ151خانیوال میں آمنے سامنے ہیں جبکہ صوبائی حلقہ205پر ابھی سردار احمدیارہراج نے کاغذات حاصل کئے ہیں ان کے چھوٹے بھائی اور سابق ایم پی اے سردار محمدیارہراج نے کاغذات نامزدگی حاصل نہیں کئے ۔