پرانی دشمنی کابدلہ،مخالفین نے ڈاکوقراردیکر ایک شخص کوقتل کردیا

بدھ 6 جون 2018 21:38

خانیوال۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) پرانی دشمنی کا بدلہ لینے کیلئے مخالفین کو ڈکیٹ قرار دیکر سڑک پر ہی عدالت لگائی‘ڈنڈوں سوٹوں ،کلہاڑیوں کے وار کرکے ایک کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کردیا‘تشدد کرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں مقتول زخمی حالت میں ہاتھ جوڑ جوڑ کر زندگی کی بھیک مانگتا رہا ،ایس ایچ او موقع پر آکر تماشادیکھتا رہا‘بعدازاں مقتول اور زخمی پر ڈکیتی کا مقدمہ بناکر زخمی کو تھانے میں بند کردیا‘تفصیلات کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقے چھب کلاں میں انسانیت سوز واقعہ ہوا ،ظلم کی اس داستان میں چند افراد نے سڑک پر ہی عدالت لگاکر مخالف کو سزائے موت دیدی پولیس اور ڈکیتی کے مقدمہ میں مدعی بننے والے اور قتل کرنے والے مظہر حسین نے تھانہ چھب کلاں میں ملزم مقتول لیاقت اور زخمی فیاض احمد کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف بیان کیا کہ وہ گھر سے بھینس خریدنے کیلئی1لاکھ50ہزارروپے رقم لیکر جارہا تھا کہ لیاقت اور فیاض اور ان کے تیسرے ساتھی نے ان سے گن پوائنٹ پر رقم1لاکھ50ہزارروپے چھینی اور مزاحمت پر پسٹل سے فائرنگ کرکے مجھے زخمی کردیا میری چیخ وپکار پر اہل علاقہ کے چار پانچ سو لوگوں نے ملزمان کو گھیر لیا اور تشدد کرکے لیاقت کو قتل جبکہ فیاض احمد کو زخمی کردیا جبکہ ان کا تیسرا ساتھی فرار ہوگیا جبکہ مقتول لیاقت اور زخمی فیاض احمد کو اہل خانہ کے مطابق وہ 42اور44ڈبلیو بی کے رہائشی ہیں خانیوال موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ ان کے مخالف مظہر حسین جس نے چند ماہ قبل بھی لیاقت کو ایک جھوٹے بکری چوری کے مقدمہ میں جیل میں بند کروایا تھا انہیں سڑک پر روک کر تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا اور علاقے میں شور کردیا کہ یہ میرے ساتھ ڈکتیی کرکے فرار ہورہے تھے درجنوں لوگوں نے انہیں ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے پے درپے وار کرکے لیاقت کو قتل جبکہ فیاض کو زخمی کردیا جبکہ پولیس کو اطلاع دی گئی تو ایس ایچ او نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچا مگر تشدد کا نشانہ بننے والوں کی جان نہیں بچائی اور واپس چلاگیا بعدازاں لیاقت کو لوگوں نے تشدد کرکے قتل کردیا جبکہ موقع سے کوئی پسٹل وغیر ہ برآمد نہیں ہوا بعدازاں مقتول لیاقت اور زخمی فیاض کے گھر والوں اور اہل علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ انصاف کی اپیل کی یہ خبر جیسے ہی ٹی وی چینلز پر چلی تو پولیس کو ہوش آیا اور ڈی پی او رضوان عمر گوندل تھانہ چھب کلاں پہنچ گیا اور مقتول کے اہل خانہ کی درخواست پر ملزمان کے خلاف 302کے تحت کراس ورش درج کرنے کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے تھانہ چھب کلاں کی حدود میں بے دردی سے قتل کئے جانے والے مبینہ ڈاکو کے واقعے کی آر پی او اور ڈی پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔