آرپی او کا ڈی پی او کے ہمراہ رمضان بازار کااچانک دورہ،سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کااظہار

بدھ جون 21:38

خانیوال۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) ریجنل پولیس آفیسر ملتان محمد ادریس احمد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضوان عمر گوندل کے ہمراہ رمضان بازار خانیوال کا اچانک معائنہ کیا اور سکیورٹی کے انتظامات پر اطیمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او خانیوال رضوان عمر گوندل کی حکمت عملی کو سراہا ۔انہوں نے پولیس اہلکاران کی ڈیوٹی ‘صارفین کے چیکنگ کے عمل ‘سی سی ٹی وی کیمروں ‘پارکنگ ‘وینٹج پوائنٹ کو خصوصی طور پر چیک کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرپی او محمد ادریس احمد نے کہاکہ عوام کے جان ومال کو تحفظ کوفراہم کرنا پنجاب پولیس کی اولین ذمہ داری ہے او رو ہ اپنے فرائض اپنی جانیں ہتھیلیوں پر رکھ کر ادا کررہی ہیں ۔انہوں نے اس موقع پر ہدایت کی کہ مضان بازار کے داخلی و خارجی راستو ں کی کڑی نگرانی کی جائے او رکسی بھی فرد کی جامع تلاشی لیے بغیر داخل نہ ہونے دیا جائے اس حوالہ سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔

(جاری ہے)

آرپی او نے رمضان بازار کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حکومت پنجاب نے عوام کی سہولت کے لیے جو سستے رمضان بازار لگائے ہیں آپ کی ذمہ داری ہے کہ پوری طرح عوام کو سستے رمضان بازار کی افادیت سے مستفید کریں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔بعدازاں انہو ںنے مرکزی بارگاہ بلاک نمبر11کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ڈی پی او رضوان عمر گوندل ‘ڈویثرنل ممبر امن کمیٹی میر بابر علی ترمذی ‘ڈی ایس پی چوہدری مقبول جٹ ‘ڈی ایس پی ٹریفک خالد قریشی ودیگر پولیس افسران بھی ہمراہ تھے ۔

میر بابر علی ترمذی نے یوم علی کے سلسلہ میں ضلعی پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فل پروف اقدامات پر اطیمینا ن کا اظہار کیا۔آرپی او امام بارگاہ میں گئے او روہاں حفاظتی انتظامات سے متعلق اہم ہدایات جاری کیں ۔