سی پیک منصو بہ سے خطے کی تقد یر بد ل جا ئے گی،ڈپٹی کمشنر ہری پور

بدھ 6 جون 2018 21:53

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر ہری پورسید فیا ض علی شا ہ نے کہا ہے کہ سی پیک منصو بہ حقیقی معنو ں میں گیم چینجر ہے جس سے اس خطے کی تقد یر بد ل جا ئے گی ۔منصو بہ سے جہا ں سٹر کو ں اور ریلو ے ٹر یکس کا جا ل بچھے گا وہیںروزگار کے نئے مو ا قع پیدا ہو ں گے ، پا کستان معا شی طور پر مستحکم اور مضبو ط ہو گا ہمیں ایسا ما حو ل فرا ہم کر نا ہو گا کہ انو سٹر یہا ں آ کر سر ما یہ کا ری کر یں ۔

وہ گو رنمنٹ پو سٹ گر یجو ایٹ کا لج فار بوا ئز میں پاک چین اقتصادی راہداری منصو بے کا تعار ف، چیلنجز اور نو جوا نو ں کے لیے مو جود مو اقعو ں کے مو ضو ع پر ایک روزہ آ گا ہی سیمینار سے خطا ب کر رہے تھے ۔ تقر یب میں ڈی پی او ہر ی پورسید خا لد ہمدا نی، یو نیور سٹی آ ف ہر ی پور،گو رنمنٹ پو سٹ گر یجوا یٹ کا لج فار بوا ئز کی طلبا ء و طا لبا ت کے علا وہ اسا تذہ کی ایک بڑ ی تعداد نے شر کت کی ۔

(جاری ہے)

اُنہو ں نے کہا کہ معا شر ے میں ہر فر د کی ذمہ دا ری ہے کہ وہ اپنے فرا ئض ٹھیک طر یقے سے سر انجا م دے اسی لیے ذمہ دار ہر ی پور کے نا م سے مہم کا بھی آ غاز کر دیا گیا ہے۔ تقر یب کے دو ران سپیکم سوسائٹی کے چیئرمین اور شعبہ علوم اسلامیہ ودینیہ کے صدر ڈاکٹر مھیمن نے شر کا ء کو سی پیک کی ابتدا ء ، مو جود ہ حا لا ت ،نو جوا نو ں کے لیے مو جود مو اقعو ں اور سی پیک کے خلاف جا ری سا زشو ں کے حوا لے سے تفصیلی بر یفنگ دی ۔

اُنہو ں نے کہا چا ئینہ نے اس منصو بے کے فیز ون پر تین سو ارب کی سرمایہ کاری کی ہے اس منصو بے کی تکمیل سے پا کستا ن کی تقد یر بد ل جا ئے گی لیکن اس منصو بے کو بیرو نی سے زیا دہ دا خلی خطرا ت کا سا منا ہے کچھ لو گ اس منصو بے کے خلاف پر وپگنڈ ہ کر نے میں مصر وف ہیں جن کی ڈور کہیں او ر سے ہلا ئی جا رہی ہے۔ عوا م میں سی پیک منصو بے کے حوا لے سے منفی رحجا ن کو پروا ن چڑ ھا نے کی کوشش سے اس منصو بے کو خطرا ت لا حق ہو سکتے ہیں۔

طلبا ء اپنے معا شرے میں لو گو ں کو سی پیک کا حقیقی چہر ہ روشناس کروا ئیںکہ اس منصو بے سے ہما رے ملک یا قو م کو کسی طور پر بھی نقصا ن نہیں بلکہ سی پیک ہما رے ملکی تر قی ،مضبو ط معیشت اور روزگار کی فرا ہمی کا ضا من ثا بت ہو گا۔انہو ں نے کہاکہ آ نے والے دنو ں میں مز ید تعلیمی ادا رو ں میں سیمنار ز منقعد کر کے سی پیک کی افا دیت اور اہمیت کے حوا لے سے آ گا ہی دی جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :