ضلع بٹگرام میں انتخابات کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں، سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے

بدھ جون 21:53

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع بٹگرام میں بھی انتخابات کی تیاریاں عروج پرہیں ۔مختلف سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں نے قومی و صوبائی حلقوںکیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے ہیں۔قومی و صوبائی حلقوں پر مخالف امیدواروں کو ٹف ٹائم دینے کیلئے سیاسی جوڑتوڑ میں تیزی آگئی ہے۔

(جاری ہے)

سابق ایم پی اے تاج محمد خان ترند نے گرینڈ جرگہ طلب کرلیا ہے ۔ہر امیداور اپنے جیت کیلئے پر عزم ہیں۔پرانے سیاسی کھلاڑیوں نے مشاورتی جرگے طلب کرنے شروع کردیئے ۔ ترندگروپ کے سربراہ یوسف خان ترند اور سابق ایم پی اے تاج محمد خان ترند نی( آج) جمعرات کوگرینڈ مشاورتی جرگہ طلب کرلیا ہے جس میں مستقبل کے حوالے سے انتہائی اہم فیصلے کیے جائیں گے

متعلقہ عنوان :