ایف آئی اے کا ہنڈی کا کاروبار کرنے والے گروہ کے ٹھکانے پر چھاپہ،غیرملکی کرنسی برآمد،کاروبار میں ملوث شخص گرفتار

بدھ 6 جون 2018 21:53

ایف آئی اے کا ہنڈی کا کاروبار کرنے والے گروہ کے ٹھکانے پر چھاپہ،غیرملکی ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) ایف آئی اے ہزارہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے مانسہرہ میں ہنڈی کا کاروبار کرنے والے گروہ کے ٹھکانے پر چھاپہ کے دوران غیر ملکی کرنسی برآمدکرکے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ایک شخص گرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے ایبٹ آباد نعیم خان نے بمعہ اپنی ٹیم کے مانسہرہ میں گزشتہ ایک عرصہ سے ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کے اڈہ پر چھاپہ کے دوران تین لاکھ پچاس ہزار روپے پاکستانی، ایک لاکھ چالیس ہزار سعودی ریال اور پچاس ہزار کویتی دیناربرآمد کر محمد افضل ولد اورنگزیب کو گرفتار کر لیا ۔

ہزارہ کے دیگر شہروں میں بھی ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس کاروبار کی وجہ سے ملکی خزانے کو نقصان پہنچتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :