چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں پشاور رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت

چیف جسٹس کی نگران وزیر اعلی دوست محمد خان کو فوری طور پر عدلیہ کی تمام گاڑیاں واگزار کرانے، صوبے کے تمام ایم ٹی آئی ہسپتالوں کے بورڈ آف گورنر ز تحلیل کرنے کی ہدایت میڈیکل کالجز مقررہ فیسوں سے زائد فیس نہ لیں، پشاور کے شہریوں کو پوری بجلی فراہم کی جائے ، پیسکو چیف (کل )اسلام آباد طلب

بدھ 6 جون 2018 21:53

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں پشاور رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں پشاور رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت کرتے ہوئے فوری احکامات جاری کئے ۔ چیف جسٹس نے نگران وزیر اعلی کا حلف اٴْٹھانے والے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ر دوست محمد خان کو فوری طور پر عدلیہ کی تمام گاڑیاں واگزار کرانے، صوبے کے تمام ایم ٹی آئی ہسپتالوں کے بورڈ آف گورنر ز کے تحلیل کرنے کی ہدایت کی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ میڈیکل کالجز مقررہ فیسوں سے زائد فیس وصول نہ کریں،چیف جسٹس نے پشاور کے شہریوں کے پوری بجلی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے چیف پیسکو کو (آج) اسلام آباد طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران فاضل چیف جسٹس کو شہر میں چیک پوسٹوں اور فضائی آلودگی کے بارے میں رپورٹس بھی پیش کی گئیں فاضل چیف جسٹس نے دوران سماعت اپنے ریمارکس میں کہا کہ دوست محمد خان اب جج نہیں بلکہ سیاسی سیٹ پر کام کررہے ہیں لہذا ان کو صوبائی حکومت گاڑی دے، پشاور رجسٹری برانچ میں سرکاری گاڑیوں سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے موقع پر موجود چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی تعریف کی اور کہا کہ اعظم خان کا شمار اچھے افسران میں ہوتا ہے ان جیسا افسر نہیں دیکھا،چیف جسٹس ثاقب نثار نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کہ کہ نگران وزیراعلی جسٹس دوست محمد سے جوڈیشری کی گاڑیاں واپس لی جائیں انھیں صوبائی حکومت کی گاڑی دی جائے چیف سیکرٹری نے عدالت کو بتایا کہ چیف منسٹر کے پاس دو بلڈ پروف گاڑیاں تھیں عدالت نے صوبے کے تمام غیر متعلقہ افراد سے گاڑیاں واپس لینے کے احکامات جاری کردیں ،برانچ رجسٹری میں صوبے میں بجلی منصوبوں کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی پیسکو چیف محمد امجد عدالت میں پیش ہوئے چیف جسٹس نے پیسکو چیف سے استفسار کیالوگوں کو رمضان میں جو بجلی ملنی چاہئے وہ نہیں مل رہی چیف پیسکو کا کہنا تھا کہ ہمارا انفراسٹرکچر کمزور ہے جو مزید بجلی بنا نہیں سکتا چیف جسٹس نے کہا کہ بیس سال ہوگئے مگر آپ اپنا سٹرکچر ٹھیک نہ کر سکے، عدالت نے پیسکو چیف کو کل اسلام آباد میں پیش ہونے کا حکم دیا چیک پوسٹ سے متعلق از خود کیس کی سماعت میں رپورٹ عدالت میں جمع کی گئی آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین عدالت میں پیش ہوئے رپورٹ کے مطابق پشاور میں 84 چیک پوسٹوں میں پولیس کی 59 اور آرمی کی 25 چیک پوسٹیں تھیں،پولیس کی 36 اور آرمی کی 7 چیک پوسٹیں ہٹا دیں گئیں ہیں ،سٹی اور ریڈ زون میں 6 ناکے ہیں ،25 میں 7 ناکے ہٹا دئیے باقی کنٹونمنٹ کے اندر ہے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے نے میڈیکل کالجز کے حوالے رپورٹ پیش کی گئی کالجوں کو آٹھ لاکھ 47 ہزار فیس لینے کاپابند کیا گیا ہے 37کالجز کے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں عدالت نے صوبے کے تمام ایم ٹی آئی ہسپتالوں کے بورڈ آف گورنر ز کے تحلیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔