Live Updates

لوڈشیڈنگ کے باعث عوامی مشکلات پر نگران وزیراعظم بھی پریشان ہیں‘عوامی تحریک

شہباز شریف جواب دیں لوڈشیڈنگ ختم کیوں نہیں ہوئی ‘صدر جنوبی پنجاب فیاض وڑائچ

بدھ 6 جون 2018 21:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر فیاض وڑائچ نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب کی معیشت کا بھٹہ بٹھایا، میٹرو بس، اورنج ٹرین کے فینسی منصوبے تعلیم، صحت کی سہولتوں کی فراہمی کا متبادل نہیں ہو سکتے، شہباز شریف اپنے منہ میاں مٹھو بننے کی بجائے لوٹ مارکا حساب دیں، ترقی کے دعوے جھوٹ کا پلندہ ہیں،لوڈشیڈنگ ختم ہوئی نہ تھانہ کلچر بدلا، 54 کمپنیوں کی کرپشن کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں۔

سنٹرل پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے کہا کہ شہباز شریف نے کہا تھا دو روپے میں روٹی بکوا کر دکھائوں گا۔ کہاں ہے دو روپے والی روٹی شہباز شریف نے کہا تھا لوڈشیڈنگ ختم کر دیں گے آج نگران وزیراعظم لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوامی مشکلات پر پریشان ہیں، شہباز شریف نگران وزیراعظم کو اپنے بجلی منصوبوں اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوئوں پر قائل کریں۔

(جاری ہے)

اسی طرح شہباز شریف نے 9سال قبل پنجاب کی ہر تحصیل میں دانش شکول بنانے کا اعلان کیا تھا افسوس 9سال میں صرف 16 دانش سکول بن سکے اور منصوبہ ٹھپ ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ بتائیں ان کے دعوے کے مطابق کیا پنجاب کا ہر یتیم بچہ ان دانش سکولوں میں تعلیم حاصل کررہا ہی یقینا جواب نفی میں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ 10سالوں میں پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بچوں کا ڈراپ آئوٹ ریٹ بڑھا۔

دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے بیان حلفی جمع کروائے جانے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر کہا کہ بیان حلفی کی عبارت کیا ہو گی اور آیا وہ تمام وضاحتیں اس بیان حلفی میں شامل ہونگی جو ختم کیے گئے کاغذات نامزدگی کا حصہ تھیں انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونا چاہیے یہ ووٹ کی عزت کا سوال ہے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات