یوم علیؓ ہو یا کوئی اور موقع خدمات کی فراہمی کے لئے مذہبی جوش و جذبے کو سامنے رکھتے ہیں ،چیئرمین بلدیہ شرقی

بدھ جون 21:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) یوم علیؓ کے موقع پر بلدیہ شرقی کے بہترین بلدیاتی انتظامات کی بدولت عزاداران کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیںکرنا پڑا ،قبل از وقت بلدیاتی انتظامات کے ساتھ مرکزی جلوس و علاقوںمیں مجالس کے بلدیاتی خدمات کے حوالے سے انتظامات کئے گئے جبکہ نمائش چورنگی پر مرکزی جلوس کے حوالے سے استقبالیہ و طبی کیمپ لگایا گیا جہاں عزاداران علی ؓ کو سہولیات فراہم کی جاتی رہیں، طبی کیمپ میںلائے گئے مریضوں کو طبی سہولت فراہم کرنے کے لئے ڈاکٹرو طبی عملہ اس وقت تک مستعد رہا جب تک جلوس ضلع شرقی کی حدودمیں رہااہل تشیع انجمنوں نے بہترین بلدیاتی خدمات پر چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور ، میونسپل کمشنر اختر علی شیخ و دیگر کو زبردست الفاظ میں سراہا اور کہا کہ بلدیہ شرقی کی جانب سے قبل از وقت بلدیاتی خدمات فراہم کرنے کا رواج انتہائی خوش آئند ہے اورخدمات کی وجہ سے مرکزی جلوس کے راستوں میں ہمیشہ ہی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا،چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور ، میونسپل کمشنر اختر علی شیخ و دیگر افسران نمائش پر لگائے گئے استقبالیہ کیمپ پر موجودرہنے کے ساتھ اس وقت تک جلوس کا حصہ رہے جب تک جلوس ضلع شرقی کی حدود میں رہا اس موقع پر چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا کہ یوم علیؓ ہو یا کوئی اور موقع خدمات کی فراہمی کے لئے مذہبی جوش و جذبے کو سامنے رکھتے ہیں تاکہ بہتر سے بہترین خدمات سر انجام پا سکیں انھوں نے اہل تشیع انجمنوں کا شکریہ ادا کیا کہ انھوںنے پہلے کاموں کی نشان دہی کی اور کام کی انجام دہی پر ان کا اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا

متعلقہ عنوان :