بلدیہ وسطی کراچی میںیوم شہادت حضرت علی ؑمذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

بدھ 6 جون 2018 21:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) بلدیہ وسطی کراچی میںیوم شہادت حضرت علی ؑمذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے اراکین کونسل کے ہمراہ جلوسوں میں شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ وسطی کے چاروں زونز میں مختلف امام بارگاہوں سے چھوٹے بڑے جلوس نکالے گئے جس میں عزادار نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کرتے رہے بلدیہ وسطی کی جانب سے ایک روز قبل ہی ضلع وسطی میں قائم امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس کے راستوں پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کروادئیے گئے تھے جبکہ رات کے وقت جلوس کے راستوں میں اضافی اسٹریٹ لائٹس بھی لگائی گئی تھیں ۔

دوسری جانب گرمی کی شدت اور ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر جلوس کے راستوں پرسبیل اور امدادی کیمپ بھی لگائے گئے تھے جس میں گرمی کی شدت سے متاثر ہونے والے جلوس کے شراکاء کو فوری طبی امداد کا بھی بندوبست کیا گیا تھا تمام جلوس اپنے اپنے مقررہ مقام پر پر امن طور پر اختتام پزیر ہوئے ۔

(جاری ہے)

جلوس کی انتظامیہ نے بلدیہ وسطی کی جانب سے یوم شہادت علی ؑ پر بہتر انتظامات کرنے پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے یوم شہادت علیؑ کو پر امن منانا ممکن ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :