کاغذات نامزدگی : معلومات کی بحالی اور بیان حلفی کا فیصلہ جرا،ْت مندانہ ہے،الطاف شکور

وڈیرہ شاہی اور موروثی سیاست کے علمبردار وں کی چالاکیوں کو بے نقاب کرنے اور شفافیت کے خلاف سازش کو ناکا م بنانے پر سپریم کورٹ کا شکریہ

بدھ 6 جون 2018 21:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے ممبران اسمبلی کے کاغذات نامزدگی کے ساتھ معلومات کو حذف کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے سماعت کے بعد بحالی کے فیصلے کو جرا،ْتمندانہ اور عوام کے دل کی آواز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی واضح ہوتا جارہاہے ۔

پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں الطاف شکور نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے عوام کا جمہوریت پر اعتماد بحال ہورہا ہے ۔وڈیرہ شاہی ،موروثی سیاست اور کرپشن کی سیاست کو جاری رکھنے والے جاگیر دار اور لوٹ مار کرنے والے ممبران پارلیمنٹ کی چالاکیاں اور انتخابی اصلاحات کو بے اثر بنانے کی سازش ناکام ہوگئی ہے ،جس پر قوم عدلیہ کی شکر گذار ہے ۔

(جاری ہے)

الطاف شکور نے کہا کہ جب سیاستدان خود کو عوام کا لیڈر قرار دیتے ہیں تو عوام کا حق ہے کہ وہ اپنے لیڈروں کے اثاثہ جات ،دوہری شہریت ،تعلیم ،اکائونٹ اور قومی خزانے کو دیئے گئے ٹیکس پر مشتمل معلومات کو جان سکیں ۔ انتخابی امیدواروں کو مذکورہ معلومات پر مبنی بیان حلفی جمع کرانے کا حکم خوش آئند ہے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان سمیت تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں اور فرائض تندہی کے ساتھ پورے کریں تو ملک کی تقدید جلد ہی سنور سکتی ہے