Live Updates

پاکستان کی تاریخ میں سب سےزیادہ ووٹ لوںگا، شیخ رشید کادعویٰ

کوشش کروںگا کہ عمران خان اورشیخ رشید کی مشترکہ حکومت بنے،اگرعمران خان کی ہوا چل گئی توپھر نوازشریف کہیں بھی نظر نہیں آئے گا۔سربراہ عوامی لیگ کا تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 6 جون 2018 19:37

پاکستان کی تاریخ میں سب سےزیادہ ووٹ لوںگا، شیخ رشید کادعویٰ
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 جون 2018ء) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اس مرتبہ سب سے زیادہ ووٹ لوں گا،کوشش کروں گاکہ عمران خان اور شیخ رشید کی مشترکہ حکومت بنے،اگر عمران خان کی ہوا چل گئی توپھر نوازشریف کہیں بھی نظر نہیں آئے گا۔انہوں نے آج یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایک سیٹ کی پارٹی کا طعنہ دیا جاتا تھا۔

ایک سیٹ کی پارٹی نے چوروں کو بے نقاب کردیا۔انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اس مرتبہ سب سے زیادہ ووٹ لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور فوج ملکر الیکشن کروائیں گے توشفاف الیکشن ہوں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ بڑی کوشش کی کہ کالا ڈیم بنے لیکن کالاباغ ڈیم نہ بن سکا۔کالاباغ ڈیم بنانا کوئی آسان کام نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جس دن شریف خاندان نے سچ بولا وہ ان کی زندگی کاآخری دن ہوگا۔

میاں صاحب کی این آراو کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوشش کروں گا کہ عمران خان اور شیخ رشید کی کمبائنڈحکومت بنے۔اگر عمران خان کی ہوا چل گئی توپھر نوازشریف کہیں بھی نظر نہیں آئے گا۔پوری امید ہے کہ آئندہ حکومت پی ٹی آئی بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس طرح تورا ایجنٹ بھی الیکشن لڑسکتے ہیں۔واضح رہے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے ساتھ ہی تاریخیں دینا شروع کردی تھیں کہ اس عید کے بعد قربانی ہوگی۔

فلاں تاریخ کوحکومت چلے جائے گی ،کبھی مارچ کبھی جنوری فروری کے مہینے بتائے جاتے رہے۔لیکن ن لیگ کے قائد نوازشریف نے نہ صرف اپنی حکومت کی مدت پوری کی بلکہ بھرپور انداز میں انتخابی مہم کیلئے اپنا بیانیہ بھی عوام کے سامنے پیش کرنے میں کامیاب رہے۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی میں مقابلہ ہوگا۔لیکن مسلم لیگ ن کومختلف سروے رپورٹ جیسے حال ہی میں یواین ڈی پی کے سروے میں مسلم لیگ ن کی کارکردگی کو بہترین قرار دیا گیا۔جبکہ صوبائی کارکردگی کے لحاظ سے بھی ن لیگ کی دوسری صوبوں کی مقابلے میں سب سے اچھی کاکردگی رہی۔جس کے باعث ن لیگ کو آئندہ الیکشن کیلئے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات