Live Updates

عمران خان اسلامی ووٹ بینک کواقتدار میں آنے کیلیے استعمال کر رہے ہیں،ریحام خان کا الزام

عمران خان کےنظریات اب تک غیرواضح ہیں،پاکستان ایٹمی ملک ہےاورایسےشخص کے ہاتھوں میں اقتدار دینا انتہائی خطرناک ہے،ریحام خان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 6 جون 2018 19:58

عمران خان اسلامی ووٹ بینک کواقتدار میں آنے کیلیے استعمال کر رہے ہیں،ریحام ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-06 جون 2018ء) :ریحام خان نے عمران خان پر ایک اور گھناونا الزام عائد کر دیا۔ریحام خان کا کہنا تھا کہ عمران خان اسلامی ووٹ بینک کواقتدار میں آنے کیلیے استعمال کر رہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کےنظریات اب تک غیرواضح ہیں،پاکستان ایٹمی ملک ہےاورایسےشخص کے ہاتھوں میں اقتدار دینا انتہائی خطرناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریحام خان کی کتاب نے پاکستانی سیاست میں ایک کھلبلی پیدا کر رکھی ہے ۔پاکستانی میڈیا کی بیشتر کوریج ریحام خان کی متنازعہ کتاب اور اسکے مندرجات کے گرد گھوم رہی ہے۔ابھی ریحام خان کی کتاب کے ان مبینہ مندرجات پر بات چیت ختم نہیں ہوئی تھی کہ ریحام خان نے عمران خان پر ایک اور گھناونا الزام عائد کر دیا۔

(جاری ہے)

ریحام خان نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اسلامی ووٹ بینک کواقتدار میں آنے کیلیے استعمال کر رہے ہیں۔

پاکستان ایٹمی ملک ہےاورایسےشخص کے ہاتھوں میں اقتدار دینا انتہائی خطرناک ہے۔میں اس مرتبہ تحریک انصاف کوووٹ نہیں دوں گی۔اپنی کتاب میں درج مبینہ جنسی الزامات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں نےیہ بات کی کہ کیسےجنسی دباؤکو سیاسی مقاصد کیلیے استعمال کیا جاتا ہے۔میں نے کتاب میں جنسی ہراسگی کی بات کی ہے۔جنسی ہراسگی کے کئی کیسوں کا براہ راست تحریک انصاف سے تعلق ہے۔

عمران خان براہ راست اقربا پروری اور جنسی ہراسگی میں ملوث ہیں۔ریحام خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہمیشہ کمزورسیاستدان رہے ہیں اسلیے فوج کو سامنے آنا پڑتا ہے۔یقین ہےسیاستدان مضبوط ہوں توبھارت سےمتعلق پالیسی میں فوج ان سےرہنمائی لے گی۔انکا مزید کہنا تھا کہ جب کوئی دوسروں سےمختلف ہونےکا دعویٰ کرےتو اُس سے زیادہ توقعات ہوتی ہیں۔عمران خان کےنظریات اب تک غیرواضح ہیں،حالیہ یو ٹرن سےبھی یہ واضح ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات