عید سے قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی راولپنڈی میں ملاوٹ مافیا کیخلاف بڑی کاروائی

مضر صحت اور غیر معیاری اجزاء سے ملاوٹ زدہ آٹا، مرچیں اور مصالحے تیار کرنے والی فیکٹری سربمہر کلو ملاوٹ ذدہ آٹا، 880 کلو چوکر، 520 کلو مرچیں، 780 کلو ہلدی، 2 من غیر معیاری رنگ برآمد،مقدمہ درج ملاوٹ کرنے والوں کو سیل کرنے کے بعد بھی ان کی مکمل خبر رکھی جاتی ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل

بدھ جون 22:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی میں کاروائی کرتے ہوئے چھوٹی عید کے سامان کے لیے بڑی ملاوٹ کی کوشش ناکام بنادی۔فوڈ سیفٹی ٹیمز نے ملاوٹ زدہ آٹا، مرچیں اور مصالحے تیار کرنے والی فیکٹری سیل کر دی جبکہ 2760 کلو ملاوٹ ذدہ آٹا، 880 کلو چوکر، 520 کلو مرچیں، 780 کلو ہلدی، 2 من غیر معیاری رنگ برآمد کر کے تلف کر دیا گیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رافیعہ حیدر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے راولپنڈی میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئے ملاوٹ زدہ آٹا، مرچیں اور مصالحے تیار کرنے والی معروف فیکٹری سیل کر دی جبکہ مجموعی طور پر 4 ہزار کلو سے زائد ملاوٹی اشیاء برآمد کر کے تلف کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

جس میں 2760 کلو ملاوٹ زدہ آٹا، 880 کلو چوکر، 520 کلو مرچیں، 780 کلو ہلدی، 2 من غیر معیاری رنگ شامل ہیں۔یاد رہے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نا قص آٹا اور مرچیںتیار کرنے والی عامر چکی کو گنج منڈی کے علاقے میں کچھ عرصہ قبل سیل کر چکی ہے۔غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ سے مضر صحت آٹا اور مرچیںتیار کرنے والی چکی کو سیل کرنے کے بعد ویجیلنس سیل کی ریکی ٹیم کی جانب سے چکی کے مالک پر نظر رکھی گئی تھی۔

جعل سازی کا مکروہ دھندہ کینٹ میں دوبارہ شروع کرتے ہی ویجیلنس سیل اور کینٹ ایڈمنسٹریشن کی مدد سے جعل ساز کا سراغ لگایا گیا۔ملاوٹ اور جعل سازی کا کام مستقل بند پنجاب فلور مل کے احاطے میں کیا جا رہا تھا۔ آٹا اور مرچوں میں ملاوٹ کر کے تمام مال عید پرسپلائی کیا جانا تھا ۔۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے چکی مالک کو موقع سے گرفتار کرکے مقدمہ درج کروادیا گیا۔ رافعہ حیدر کا مزید کہنا تھا کہ ملاوٹ کرنے والوں کو سیل کرنے کے بعد بھی ان کی مکمل خبر رکھی جاتی ہے۔ایسے صحت دشمن عناصرکی زمین پر چھپنے کیلئے کوئی جگہ نہیںہے۔

متعلقہ عنوان :