دریاخان میںرمضان سستے بازار سے آٹا غائب عوام رل گئے

بدھ جون 22:00

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء)رمضان سستے بازار سے آٹا غائب عوام رل گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے رمضان سستے بازار میں حکومت کی سبسڈی کے تحت مہیا آٹا کی ترسیل بند ہوگئی ہے جس پر رمضان سستے بازار میں آٹا خریدنے والے دن بھر خوار ہوکرگھروں کو لوٹ جاتے ہیں رمضان بازار انتظامیہ کے مطابق فلور ملوں کو سرکاری گندم کا کوٹہ کم ملنے پررمضان بازارمیں آٹا کی سپلائی محدود کردی گئی ہے