ملک میں فرقہ وارانہ تعصبات کا خاتمہ متحدہ مجلس عمل کی منزل ہے ، لیاقت بلوچ

بے مقصد حمایت اور مخالفت کی سیاست ناکام ہو گئی ہے 2018 ء کے انتخابات ظالم اور مظلوم ، اسلامی نظریہ اور سیکولر نظریہ کے درمیان مقابلہ ہے ، افطار تقریب سے خطاب

بدھ جون 22:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ملک میں فرقہ وارانہ تعصبات کا خاتمہ متحدہ مجلس عمل کی منزل ہے کلفٹن کالونی این اے 130 میں عوامی افطاری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل نے اسلامی ، عوامی ، فلاحی اور انقلابی منشور قوم کے سامنے پیش کردیاہے ۔

نظام مصطفیؐ کا قیام ، قومی آزادی اور وحدت کا تحفظ ، اسلام کا نظام عدل ، معاشی خوشحالی ، زراعت کی ترقی ، خواتین ، طلبہ ، نوجوانوں اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور ملک میں فرقہ وارانہ تعصبات کا خاتمہ متحدہ مجلس عمل کی منزل ہے ۔ عوام اعتماد دیں اورووٹر اسلامی نظریہ کو ترجیح دیں تو تمام طبقات کو عزت و وقار ملے گا ۔

(جاری ہے)

لیاقت بلوچ نے کہاکہ پاکستان کی نظریاتی ، جغرافیائی سرحدوں اور قومی آزادی و خود مختاری کی حفاظت کے لیے محبان دین ووٹرز کو متحد ہوناہوگا ۔

بے مقصد حمایت اور مخالفت کی سیاست ناکام ہو گئی ہے ۔ 2018 ء کے انتخابات ظالم اور مظلوم ، اسلامی نظریہ اور سیکولر نظریہ کے درمیان مقابلہ ہے ۔ انٹر نیشنل اسٹیبلشمنٹ کو عوامی طاقت سے شکست دیں گے ۔ پاکستان کو خود انحصاری ، ترقی و خوشحالی کی تمام بنیادیں حاصل ہیں ۔ سنجیدہ ، اہل ، دیانتدار ، قومی مفادات کی وفادار قیادت ہی بحرانوں سے نجات دلائے گی ۔ قرضوں کی معیشت کے خاتمہ ، خود کفالت اور کرپشن فری پاکستان کے ہدف کے لیے ٹھوس اقدامات کریں گے