مسلم لیگ ن ایک مرتبہ پھر دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی، ملک حاکمین اعوان

مخالفین کو تنقید کرنے کا حق ہے لیکن عوامی مفادات کے منصوبوں پر سیاست نہ چمکائی جائے، ڈپٹی سیکرٹری یوتھ ونگ

بدھ جون 22:02

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ملک حاکمین اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ایک مرتبہ پھر دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے 2013کے انتخابات سے قبل عوام سے جو وعدے کئے تھے، ان کو سو فیصد پورا کیا ہے۔ دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ کیا گیا تھا جس کو میاں نواز شریف اور ان کی ٹیم نے عملی جامہ پہنایا ہے۔

مخالفین کو تنقید کرنے کا حق ہے لیکن عوامی مفادات کے منصوبوں پر سیاست نہ چمکائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے تمام تر دھرنوں اور رکارٹوں کے باوجود 10ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کر کے لوڈشیڈنگ اور بے روزگاری کے جن کو قابو کیا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدار ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے اور مسلم لیگ ن نے کامیابی کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کا ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب ووٹروں کو ان کے حقوق دینے پڑیں گے، سیاسی میدان میں صرف وہی کامیاب ہو گا جو عوام کی خدمت کرے گا ۔انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ2018ء کے الیکشن میں عوام شیر کو ہی ووٹ دیں گے اور مسلم لیگ ن کو پہلے کی طرح ایک بار پھر شاندار کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔