ن) لیگی حکومت نے تعلیم ،صحت اور سماجی شعبے کو ترقی دے کر عوام کے طرز زندگی کو بہتر بنایا، نگہت سلیم

بدھ 6 جون 2018 22:02

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما سابق ایم پی اے نگہت سلیم نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے دن رات کام کر کے ثابت کیاہے کہ یہی سیاسی پارٹی عوام کے مسائل حل کرنے کی اہلیت رکھتی ہے اور عوام ایسی قیادت کو منتخب کریں گے جو ان کے مسائل کے حل کی اہلیت رکھتی ہے پاکستان مسلم لیگ(ن) کا دور حکومت شفافیت، معیار اور خدمت سے عبارت رہاہے اورعوام کی خدمت ہی ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے -انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ورثے میں ملی بیمار معیشت کو بحال کیا اورملک کو اندھیروں سے نکال کراجالوں میں لانے کا کارنامہ بھی مسلم لیگ( ن) نے سرانجام دیا -انہوںنے کہا کہ تعلیم ،صحت اور سماجی شعبے کو ترقی دے کر عوام کے طرز زندگی کو بہتر بنایا اوروسائل قوم کی امانت سمجھ کر دیانتداری سے عوام کی فلاح پر خرچ کئے اور شفافیت کی پالیسی کے ذریعے غریب قوم کے اربوں روپے بچائے -انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ حکومت کا ہر قدم عوام کی بہتری اور فلاح کے لئے آگے بڑھا ہے اور عوامی خدمت کی سیاست کی بنا پر انتخابات میں سر فخر سے بلند کر کے جائیں گے -

متعلقہ عنوان :