فیصل آباد کی ضلعی انتظا میہ اشیاء ضرویہ کی قیمتیں کنٹرول کر نے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی

آخری عشرہ شروع ہو تے ہی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہو شربا اضا فہ مارکیٹ کمیٹی منا فع خوروں کے سا منے بے بس

بدھ 6 جون 2018 22:02

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) رمضان المبارک کا آخری مغفرت کا عشرہ شروع ضلعی انتظا میہ اشیاء ضرویہ کی قیمتیں کنٹرول کر نے میں مکمل طور پر نام آخری عشرہ شروع ہو تے ہی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہو شربا اضا فہ مارکیٹ کمیٹی منا فع خوروں کے سا منے بے بس تفصیل کے مطا بق رمضان المبارک کا آخری مغفرت کا عشرہ شروع ہو چکا ضلعی انتظا میہ رمضان المبارک کے پورے مہینے اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کر نے میں مکمل طور پر ناکام رہی برا ئے نام شہر کے مختلف علاقوں میں لگا ئے جا نے والے رمضان بازروں میں نا قص اشیاء ضروریہ کی فروخت جاری رہی رمضان المبارک کا آکری عشرہ شروع ہو تے ہی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہو شرباء اضا فہ ہر قسم کا پھل غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہو گیا مارکیٹ کمیٹی قیمتوں میں استحقام پیدا کر نے میں مکمل طور پر ناکام رہی ذرائع نے بتیا کہ مار کیٹ کمیٹی سے پھل اور سبزی فروشوں سمیت دیگر اشیاء ضروریہ فروخت کر نے وا لے دکا نداروںکو روزانہ تین 3ریٹ لسٹیں جاری کی جا تی رہی جو خریداروں کو دکھا نے کے لیے اور ہو تی تھیں اور پرا ئس کنٹرول مجسٹریٹ کو دکھا نے کے لیے اور ہو تی تھیں ضلعی انتظا میہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروا ئی کر نے سے ہچکچا تی رہی رمضان المبارک کا پورا مہینہ غریب عوام منافع خوروں کے ہا تھوں لٹتی رہی۔

متعلقہ عنوان :