صوبہ پنجاب میں روڈ سیکٹر کی ترقیاتی سکیم کو مکمل کرنے کیلئی1ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی گئی

بدھ 6 جون 2018 22:02

لاہو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2017-18 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی73ویںاجلاس میں روڈ سیکٹر کی ترقیاتی سکیم کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 1 ارب 21کروڑ 8لاکھ 13 ہزار روپے کی منظوری دی اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ محمد جہانزیب خان نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران ، اسسٹنٹ چیف (کوآرڈینیشن ) پی اینڈ ڈی حافظ محمد اقبال اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی ورکنگ پارٹی کی73ویں اجلاس میںروڈ سیکٹر کی جس سکیم کی منظوری دی گئی اس میں لاہور میں سگیاں کے قریب دریائے راوی پر دوسرے پل کی تعمیر (ترمیمی) کیلئے 1 ارب 21 کروڑ 8 لاکھ 13 ہزار روپے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :