پی اے آر سی زرعی شعبہ کی ترقی کے ضمن میں تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے پرعزم ہے ، ترجمان

بدھ جون 22:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ( پی اے آر سی) زرعی شعبہ کی ترقی کے ضمن میں تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے پرعزم ہے ، ملکی اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے تحقیقی سرگرمیوںکو فروغ دیاجارہا ہے۔

(جاری ہے)

پی آے آر سی کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ اور کسانوں کی فلاح کے لئے تحقیقی سرگرمیوں اور زرعی شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ناگزیر ہے۔

انہوں نے بتایاکہ زرعی سائنسدانوں کی کاوشوں سے مختلف فصلوں کی نئی اقسام متعارف کروائی گئی ہیں جس سے پیداوار میں خاطر خواہ اضافے کے امکانات روشن ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ تحقیقی سرگرمیوں کے نتائج کسانوں کی دہلیز تک پہنچا کر پیداوار میں اضافہ اور کسانوں کی آمدنی بھی بڑھائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی اے آر سی اس حوالے سے کسانوں کو تربیت بھی فراہم کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :