ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ 20 جون سے شروع ہوگا

بدھ 6 جون 2018 22:08

ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ 20 جون سے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ 20 جون سے مختلف مقامات پر شروع ہوگا، گذشتہ روز پاکستان سپورٹس بورڈ میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل عار ف ابراہیم نے کی، اجلاس میں پاکستان اولپمک ایسوسی ایشن، نیشنل فیڈریشن کے عہدیداروں سمیت پاکستان سپورٹس بورڈ کے آفیشلز نے شرکت کی۔

ایشین گیمز 18 اگست سے 2ستمبر تک جکارتہ انڈونیشیا میں کھیلی جائیں گی، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل عار ف ابراہیم نے شرکاء کو خوش کہا اور یقینی کروائی کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کھیلوں کی ترقی کے لئے تربیتی کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز کے لئے مضبوط قومی دشتہ تیار کیا جائیگا اور کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جن کھیلوں میں میڈلز آنے متوقع ہیں ان کو قومی دشتہ میں شامل کیاجائے، ایشین گیمز میں پاکستانی دستہ کے سلسلہ میں اجلاس 13 جون کو لاہور میں ہوگا جس میں پاکستان اولپمک ایسوسی ایشن، نیشنل فیڈریشن کے عہدیداروں سمیت پاکستان سپورٹس بورڈ کے آفیشلز شرکت کریں گے، تربیتی کیمپ کے لئے فیڈریشنز 18 جون تک آفیشلز کے نام پاکستان سپورٹس بورڈ کو فراہم کریں گی۔

متعلقہ عنوان :