چنیوٹ پولیس نے جعلی پولیس افسرکو گرفتار کر لیا

ملزم سے جعلی پولیس سروس کارڈ کے ساتھ پولیس یونیفارم بھی برآمد، مقدمہ درج

بدھ 6 جون 2018 22:08

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) پولیس و دیگر سیکورٹی اداروں کی بڑی کاروائی، خود کو مبینہ پولیس افسر بتانے والا نوجوان گرفتار، ملزم کے قبضہ سے جعلی پولیس کارڈ اور یونیفارم برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس و دیگر سیکورٹی اداروں کی بڑی کاروائی، خود کو مبینہ پولیس افسر بتانے والا نوسر باز دھر لیا، بتایا گیا کہ ملزم احمد شاہ خود کو مبینہ پولیس افسر بتا کر لوگوں کو بلیک میل کرتا تھا تاہم پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوے جعلی پولیس سروس کارڈ ہولڈر احمد شاہ نامی نوجوان کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم سے جعلی پولیس سروس کارڈ کے ساتھ پولیس یونیفارم بھی برآمد، پولیس نے کاروائی کے دوران جعلی سروس کارڈ بنا کر دینا والا پولیس کانسٹیبل اظہر علی بھی گرفتار کر لیا تاہم پولیس نے ملزم احمد شاہ کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :