چنیوٹ ،لوگوں نے قبرستان کو جانوروں کا باڑہ بنا دیا

اہل علاقہ کا ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

بدھ 6 جون 2018 22:08

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) قبرستان کا تقدس پامال،لوگوں نے قبرستان کو جانوروں کا باڑہ بنا دیا قبرستان پیر حافظ دیوان میں لوگوں نے گدھے باندھ دیی. قبروں کے پاس گندگی کے ڈھیر لگ گئی. قبرستان پیر حافظ میں میں لوگوں نے گدھے باندھنا شروع کردیئے ہیں. رات بھر گدھے قبروں کا تقدس پامال کرتے رہتے ہیں. قبرستان میں مردے دفنانے کی بجائے گدھے باندھ کر قبرستان کی بے حرمتی کی جارہی ہی.

بلدیہ کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہی. قبرستان کی مناسب دیکھ بھال اور نگرانی نہ ہونے کی وجہ سے آوارہ جانوروں اور منشیات استعمال کرنے والوں کے اڈے بن گئے ہیں.

(جاری ہے)

گزشتہ رات میڈیا ٹیم نے اطلاعات پر قبرستان پیر حافظ دیوان کا سروے کیا تو وہاں پر گدھے بندھے پائے گئی. قبرستان کی حالت زار انتہائی دگرگوں ہے ہر طرف خود رو جھاڑیاں اگی ہوئی ہیں جوجانوروں کے چارے کا کام کرتی ہیں.

قبرستان میں روشنی کے انتظامات نہیں جس کا فائدہ اٹھا کر نشئی لوگوں کا مسکن اور گدھوں کا باڑہ بن چکا ہی. ڈی سی چنیوٹ رائے منظور حسین، چئیرمین بلدیہ چنیوٹ مہر خالد معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے فوری کاروائی کا حکم جاری کریں اور قبرستان کا تقدس بحال کروائیں. گدھے باندھنے والے لوگوں کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ دوبارہ ایسی مضموم حرکت کوئی نہ کرسکے

متعلقہ عنوان :