عمران خان ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں ، ابرار الحق

بدھ جون 22:08

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ابرارالحق نے کہا ہے کہ قائد تحریک انصاف عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو ہمارے ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں مسلم لیگ ن عوام کی دشمن جماعت ہے ،،میاں نواز شریف نے بیان دیا کہ بمبئی حملوں میں پاکستانی ملوث ہیں پوری دنیا میں ہم پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے جو شخص اپنے ملک کے ساتھ مخلص نہیں وہ اپنے ساتھ بھی مخلص نہیں ،ہمارے پیارے آقا حضور نبی کریمؐ جن کی ناموس پر ہماری جانیں بھی قربان ہیں لیکن نون لیگ نے ناموس رسالت قانون میں ترمیم کی کوشش کی ، ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی48حاجی اکبر خان شیروانی ،اکمل خان شیروانی بارہ منگا کی طرف سے دئیے جانے والے افطار ڈنر انتخابی جلسہ منعقدہ نورکوٹ نواب پیلس میں عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،حاجی اکبر خان شیروانی نے اپنے خطاب میں عوام سے اپیل کی کہ عوام حالیہ ہونے والے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں ملک کی تقدیر بدل دی جائے گی ،مختلف یونین کونسلوں کے آئے ہوئے چئیرمین حضرات سید نوید یاسین شاہ ، نوید خان ،رانا امتنان ،عاصم علی ،چوہدری توقیر افضل ،کے علاوہ امین خان،چوہدری مختار بھولا سمیت سرکردہ شخصیات نے حاجی اکبر خان شیروانی ،ابرار الحق چوہدری کی حمایت کا اعلان کیا اور الیکشن میں انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی یقین دہانی کرائی