ساہیوال میںیوم حضرت علیؓ عقیدت واحترام سے منایاگیا

بدھ 6 جون 2018 22:08

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) یوم حضرت علیؓ ساہیوال میں عقیدت واحترام سے منایاگیا۔ مرکزی امام بار گاہ ‘قصر بتول کے ارد گرد تما راستے بلاک کرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ قصر بتول کے باہر دوپہر کے وقت مجلس شروع ہوئی جو سہ پہر کے قریب ختم ہونے کے بعد ایک بڑا جلوس نکالاگیا جس میں سینکڑوں عزاداروں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

جلو س کے روٹس پر ضلعی پولیس نے ملحقہ راستوں کو سیل کرکے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے۔جلو س کے شرکاء کو میٹل ڈی ٹیکٹر سے چیک کرنے کے بعد واک تھرو گیٹ سے گزارنے کے بعد جلوس میں شامل ہونے دیا۔ جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا مائی شاہ اپنی منزل مقصود کی طر ف روانہ تھا۔ جلوس سے قبل روٹس کی سراغ رساں کتوں کے ذریعے چیکنگ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :