ساہیوال،کار سوار ملزمان نے لفٹ دیکر 7لاکھ26ہزارروپے نقدی ‘طلائی زیورات اور موبائل فون چھین لئے

دوسری واردات میں نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل لے اڑے، مقدمات درج کر لئے گئے

بدھ 6 جون 2018 22:08

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) کار سوار ملزمان نے لفٹ دیکر 7لاکھ26ہزارروپے نقدی ‘طلائی زیورات اور موبائل فون چھین لئے‘ نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل لے اڑے۔دکیتی کی واردات عارف والا بائی پاس کے قریب ہوئی یہاں منڈی یزمان کا رہائشی محمد شعیب اپنی والدہ کی طبعیت خراب ہونے پر چیچہ وطنی شہر میں کھڑا تھا کہ اس دوران 2نامعلوم کار سوا رملزمان کا ر نمبری1240/LEA پر آئے اور انہیں لفٹ دینے کے بہانے اپنے ساتھ بٹھالیا جب وہ عارفوالہ بائی پاس پہنچے تو ملزمان کے دیگر دو ساتھی بھی آکر کار میں بیٹھ گئے۔

(جاری ہے)

نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر ان سے کار کے اند رہی نقدی ‘موبائل فون اور طلائی زیورات چھین لئے اور کار سے اتار کر فرارہو گئے۔ چوری کی واردات بھنڈاری چوک میںہو ئی یہاں نامعلوم ملزمان نے کامران محبوب کی موٹرسائیکل نمبری756/SLK مالیتی1لاکھ7ہزارروپے نجی ہسپتال کے سامنے سے چراکرلے گئے۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں جبکہ ریاض نامی نو جوان عید کی شاپنگ کر کے گھر واپس جا رہا تھا کہ 6/87آر کے قریب نا معلوم مسلح افراد نے اسے روک کر موبائل ،نقدی و قیمتی سامان اور موٹر سائیکل چھین کر اسے دور رسیوں سے باندھ کر فرارہو گئے پو لیس مصروف تفتیش ہے۔