حافظ آباد میں چک چٹھہ کے قریب تیز رفتارڈمپر کی ٹکر ، بیوی جاں بحق جبکہ خاوند شدید زخمی ہوگیا

بدھ جون 22:09

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) حافظ آباد میں چک چٹھہ کے قریب تیز رفتارڈمپر کی ٹکر سے بیوی جاں بحق جبکہ خاوند شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عالم چوک گوجرانوالہ کا رہائشی ذیشان اپنی بیوی رضیہ بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پرسوار ہوکر حافظ آباد سے گوجرانوالہ جارہا تھا کہ چک چٹھہ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نمبری 3317PEنے موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں رضیہ بی بی موقع پر جاں بحق جبکہ اسکا خاوند ذیشان شدید ذخمی ہوگیا۔ دوسری جانب ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔