نارووال،گیپکو نے بل ایڈجسٹمنٹ کے نام پرہر بل میں990.24روپے اضافی ڈال کرعوام کی چیخیں نکال دیں

بدھ 6 جون 2018 22:09

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) گیپکو نے بل ایڈجسٹمنٹ کے نام پرہر بل میں990.24روپے اضافی ڈال کرعوام کی چیخیں نکال دیں ،بل دیکھ کر شہری دل تھام کر رہ گئے،ہم کدھر جائیں شہری پھٹ پڑے اصلاح احوال کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

سب ڈویژن نمبر1نارووال میں بل ایڈجسٹمنٹ کے نام پرفی بل990.24روپے اضافی دیکھ کر عوام نے صحافیوں کو بتایا کہ بجلی پہلے ہی آتی نہیں ہے اوپر سے اضافی بل ڈال کر عوام پر بوجھ ڈال دیا گیا ہے اس سے گیپکو کو کروڑوں کا ریونیواکٹھا ہو گا اس کاذمہ دار کون ہے صارفین کدھر جائیں اس سلسلہ میں جب ایس ڈی او اور ایکسئین سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو دونوں سیٹ پر موجود نہ تھے جب ریوینو ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے صارفین سے کہا کہ آپ اس بات کو چھوڑیں کہ یہ کیسے ہوئے آپ اپنا بل درست کروالیں۔

متعلقہ عنوان :