ْعید الفظر کے موقع پر لاہور نارووال سیکشن پر عید سپیشل ٹرین نہ چلانے پر عوام سراپااحتجاج

بدھ 6 جون 2018 22:09

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) عید الفظر کے موقع پر لاہور نارووال سیکشن پر عید سپیشل ٹرین نہ چلانے پر عوام سراپااحتجاج ۔تفصیلا ت کے مطابق عید الفطر کے موقع پر پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد آفتاب اکبر کی طرف سے دوسرے ریلوے سیکشنوں پر عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا شیڈول جاری کیا ہے اس میں لاہور نارووال سیکشن پر کوئی عید سپیشل ٹرین نہیں چلائی گئی۔

(جاری ہے)

جس پر نارووال اور گرد نواح کے مکینوںنے سراپا احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر سال دوسرے ریلوے سیکشنوں پر عید سیپشل ٹرینیں چلادی جاتی ہے اور لاہور نارووال سیکشن کو نظر انداز کردیا جاتا ہے اور اس سال بھی ریلوے کے اعلیٰ احکام نے دوسرے ریلوے سکیشنز پر عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا شیڈول جاری کردیا ہے مگر لاہور نارووال سیکشن کو پھر نظر انداز کردیا ہے۔جس پر نارووال کے سیاسی ، سماجی اور عوامی حلقوں نے چیف ایگزیکٹیو ریلوے محمد آفتاب اکبر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر لاہور نارووال سیکشن پر عید سپیشل ٹرین چلانے کا شیڈول بھی جاری کریں۔