گوجرہ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 111کے لیے 18امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے

بدھ جون 22:12

گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) گوجرہ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 111کے لیے 18امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے۔کاغذات نامزدگی حاصل کرنے والوں میں خالد جاوید وڑایچ،محمد توقیر اشرف ایڈووکیٹ،احسن علی،محمد اسلم خان،محمد عدنان مشتاق،فرخندہ امجد علی وڑائچ،بلال اصغر وڑائچ،صفدر علی واہلہ،اسامہ حمزہ،خالد محمود چٹھہ،تاج محمود،محمد اشتیاق،محمد محفوظ اسلم،اکبر علی غالب ،روبینہ سکندر،مشتاق احمد مشتاق،طارق محمود،اظہر ندیم گجر،کے نام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم’’آئی این پی ‘‘کے مطابق مذکورہ افراد میں سے تاحا ل کسی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے قومی اسمبلی حلقہ کے لیے 30ہزار روپے اور صوبائی حلقہ کے لیی20ہزار روپے قومی خزانہ میں جمع کروا کر رسید ساتھ لف کرنا ہوگی۔