ماریا شرا پووا کو شکست، سیمونا ہالپ اور گربین مگروزا فرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

بدھ 6 جون 2018 22:12

ماریا شرا پووا کو شکست، سیمونا ہالپ اور گربین مگروزا فرنچ اوپن ٹینس ..
پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) عالمی نمبر ایک سیمونا ہالپ اور گربین مگروزا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن ویمنز سنگلز سیمی فائنلز میں پہنچ گئیں، ماریا شرا پووا اور اینجلیق کربر شکستوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنلز میں سٹار رومانوی کھلاڑی سیمونا ہالپ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جرمن کھلاڑی اینجلیق کربر کو زبردست مقابلے کے بعد 6-7، 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، ایک اور کوارٹر فائنل میں اسپینش کھلاڑی گربین مگروزا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے روس کی گولڈن گرل ماریا شرا پووا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-1 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

متعلقہ عنوان :